تازہ ترین

بالی ووڈ اسٹار امیتابھ اور جیا بچن کی شادی کے 42برس مکمل

images

ممبئی ……بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن اور جیا بچن آج شادی کی 42ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن اورانکی اہلیہ جیا بچن پیر3جون اپنی شادی کی 42ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ 3 جون 1973 ءکو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اس معروف فلمی جوڑے کو بالی ووڈ کے حلقوں نے خوشگوار ازدواجی زندگی کی کئی دہائیاں گزر جانے پر مبارکباد پیش کی ہے، جس کے جواب میں سماجی تعلقات کی ویب سائٹ پر امیتابھ نے شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ ماضی کی اس سپر ہٹ جوڑی نے ابھیمان،چپکے چپکے، شعلے،زنجیر، بنسی، کبھی خوشی کبھی غم اور سلسلہ سمیت دیگر کئی کامیاب فلمیں بالی ووڈ کو دی۔

Share to spread ...Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+Share on LinkedInShare on StumbleUponDigg thisShare on TumblrShare on RedditPin on Pinterest

اپنی رائے دیجئے

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*