تازہ ترین

Author Archives: حرا قمر

فرد کی نشور نما میں ثقافت کا کردار:-

2015_03_31_10_50_12_mira-2

کسی بھی معاشرے کی ثقافت وہاں کی اقدار رجحانات اور مقاصد کو واضح کرتی ہے وہ معاشرہ ان ہی اقدار کے تحت ترقی کرتا ہے اور ضرورت پڑنے پر ثقافتی اقدار میں مناسب تبدیلی بھی کر لیتا ہ۔ ثقافت کا مرکزی فعل معاشرے کے ارکان کی زندگی میں نظم و ضبط پیدا کرنا ہےاس طرح افراد کی زندگی بہتر اور پرسکون گزرتی ہے۔ ثقافت معاشرتی زندگی کے اصول و ضوابط ورسم ورواج اور عقائد کی نشورنما کا مرحلہ پیدائش کے فورا بعد شروع ہو جاتا ہے جو تقریبا دوربلوغت تک جاری رہتا ہے۔ ثقافت میں انسان کی زندگی سے متعلق تمام عوامل شامل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے جیسے جیسے بالیدگی اور نشورنما کے مراحل طے کرتا ہے ثقافت بھی ان دوران اثرانداز ہوتی ہے Read More »

ماحول کا تحفظ، انسانی بقا کی ضمانت

oilpollutionemissions

ماحول کی آلودگی آج کی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ تسلیم کیے جانے کے باوجود موسموں میں تیزرفتار تبدیلیاں، بڑھتی ہوئی آبادی، میٹھے پانی کی کمی اور ایندھن کے قدرتی وسائل کے کم ہوتے ہوئے ذخائر اور حیاتیاتی تنوع میں خطرناک حد تک کمی جیسے زندگی دشمن امکانات بڑھتے چلے جارہے ہیں۔ کرہ ارض پر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے یا کمی اور حیاتیاتی تنوع کی بقا کے لیے پوری دنیا میں تحقیق اور تصنیف کی اہم ترین سرگرمیاں ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔ امریکہ کی 90 سے زائد یونیورسٹیز کے ماہرین نے پانچ برس پر محیط تحقیقاتی رپورٹ میں دنیا کو خبردار کیا ہے کہ حیاتیاتی تنوع کا وہ حصہ جو قدرت نے انسان کو مفت فراہم کررکھا ہے اس کی مجموعی مالیت کم از کم 33 کھرب ڈالر سے زائد ہے، یہ رقم دنیا کی کل داخلی پیداوار سے بھی زیادہ ہے۔ دنیا کی 55 فیصد آبادی جبکہ مشرقی ایشیاءکی 70 فیصد سے زائد آبادی ساحلوں پر آباد ہے۔ Read More »

سمندری آلودگی:

p

سمندری آلودگی میں سمندری ماحول کی بڑی اھمیت ھے۔سمندری سطح آب کے نتیجے میں بیکٹیریا جانوروں اور پودوں کی باقیات کو پیٹرولیم قسم کی اشیاء میں تبدیل کر دیتا ھے۔اور پیٹرولیم کو اس کے ماخذ سے منتقل کرنے میں معاون و مددگار ہوتے ہیں۔خام تیل ایک بودار مادہ ھے اس میں زیادہ تر کاربن اور ہائیڈروجن کے مرکبات یعنی ہائیڈروکاربن ھوتے ہیں۔ان ہائیڈروکاربن میں کچھ سمی مرکبات ایسے ھوتے ھیں جو خردٹامیوں کی تحلیل میں مزاحمت کرتے ھیں۔بعض پولی ایرومیٹک ہائیڈروکاربن میں سرطانی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اگر یہ مرکبات پانی،ماحول میں شامل ہو جائیں تو ان سے انسانی صحت کے مسائل پیدا ھو سکتے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق سمندری پانی ہر سال ١٢ ملین میڑک ٹن پیٹرولیم سے ،تیل کے ٹینکوں سے رسنے سے بندرگاھوں پر ان کی صفائی اور تیل پھرنے سے آلودہ ھو جاتا ھے۔ جس سے سمندری آلودگی میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ھے۔ Read More »

جنگلات قدرت کا انمول تحفہ:-

114

جنگلات کسی ملک کی معاشی ترقی میں اھم کردار ادا کرتے ہیںاور ان کی افزائش کا انحصار مناسب آب و ہوا اور سطح زمین پر ہوتا ھے۔ ماہرین معاشیات کا کہنا کہ کسی ملک کی معاشی ترقی کے لئے وہاں کے کل رقبے میں سے٢٥٪ فیصد رقبے پر جنگلات کا ہونا ضروری ھے۔لیکن پاکستان جس کی کل آبادی کا بڑا پیشہ زراعت ھے اس کے باوجود درختوں کی شدید کمی سے دوچار ھے۔پاکستان میں جنگلات کی ضرورت اور اھمیت کو ھمیشہ سے نظر انداز کیا گیا ھے۔حکومت نے جنگلات کی ترقی ے سلسلے میں ایک محکمہ بھی قائم کر رکھا ھےجس کی طرف سے سال میں دوبارشجر کاری مہم کا آغاذ کیا جاتا ھے۔اس مہم کے باوجور ٢٥٪فیصد کے بجائے٤۔٥٪فیصد رقبہ پر جنگلات موجود ہیںچونکہ کسی بھی ملک کی ترقی کا درومدار وہاں کے وسائل پر ہوتا ھے اس لئے جنگلات کی موجودہ تعداد اور رقبہ نہایت حوصلہ شکن ھے۔ Read More »

صنعت کی بنیاد

indis

زرعی شعبہ ملکی صنعتوں کی بنیاد ہے۔ زرعی ترقی کے بغیر ملک میں صنعتی لگانا بہت مشکل ھے کیونکہ ان کے لئے خام مال یہی شعبہ فراہم کرتا ہے۔ جس قدر زیادہ سے زیاادہ خام مال فراہم ہوتا رہتا ہے اسی قدر صنعتی ترقی ہوتی رہتی ہے۔ اس کے برعکس اگر صنعتی ترقی رک جائے اور خام مال مہیا نہ ہو تو صنعتی شعبہ بھی زوال کا شکار ہو سکتا - Read More »