تازہ ترین

تجزیے

فرد کی نشور نما میں ثقافت کا کردار:-

2015_03_31_10_50_12_mira-2

کسی بھی معاشرے کی ثقافت وہاں کی اقدار رجحانات اور مقاصد کو واضح کرتی ہے وہ معاشرہ ان ہی اقدار کے تحت ترقی کرتا ہے اور ضرورت پڑنے پر ثقافتی اقدار میں مناسب تبدیلی بھی کر لیتا ہ۔ ثقافت کا مرکزی فعل معاشرے کے ارکان کی زندگی میں نظم و ضبط پیدا کرنا ہےاس طرح افراد کی زندگی بہتر اور پرسکون گزرتی ہے۔ ثقافت معاشرتی زندگی کے اصول و ضوابط ورسم ورواج اور عقائد کی نشورنما کا مرحلہ پیدائش کے فورا بعد شروع ہو جاتا ہے جو تقریبا دوربلوغت تک جاری رہتا ہے۔ ثقافت میں انسان کی زندگی سے متعلق تمام عوامل شامل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے جیسے جیسے بالیدگی اور نشورنما کے مراحل طے کرتا ہے ثقافت بھی ان دوران اثرانداز ہوتی ہے Read More »

ماحول کا تحفظ، انسانی بقا کی ضمانت

oilpollutionemissions

ماحول کی آلودگی آج کی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ تسلیم کیے جانے کے باوجود موسموں میں تیزرفتار تبدیلیاں، بڑھتی ہوئی آبادی، میٹھے پانی کی کمی اور ایندھن کے قدرتی وسائل کے کم ہوتے ہوئے ذخائر اور حیاتیاتی تنوع میں خطرناک حد تک کمی جیسے زندگی دشمن امکانات بڑھتے چلے جارہے ہیں۔ کرہ ارض پر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے یا کمی اور حیاتیاتی تنوع کی بقا کے لیے پوری دنیا میں تحقیق اور تصنیف کی اہم ترین سرگرمیاں ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔ امریکہ کی 90 سے زائد یونیورسٹیز کے ماہرین نے پانچ برس پر محیط تحقیقاتی رپورٹ میں دنیا کو خبردار کیا ہے کہ حیاتیاتی تنوع کا وہ حصہ جو قدرت نے انسان کو مفت فراہم کررکھا ہے اس کی مجموعی مالیت کم از کم 33 کھرب ڈالر سے زائد ہے، یہ رقم دنیا کی کل داخلی پیداوار سے بھی زیادہ ہے۔ دنیا کی 55 فیصد آبادی جبکہ مشرقی ایشیاءکی 70 فیصد سے زائد آبادی ساحلوں پر آباد ہے۔ Read More »

سمندری آلودگی:

p

سمندری آلودگی میں سمندری ماحول کی بڑی اھمیت ھے۔سمندری سطح آب کے نتیجے میں بیکٹیریا جانوروں اور پودوں کی باقیات کو پیٹرولیم قسم کی اشیاء میں تبدیل کر دیتا ھے۔اور پیٹرولیم کو اس کے ماخذ سے منتقل کرنے میں معاون و مددگار ہوتے ہیں۔خام تیل ایک بودار مادہ ھے اس میں زیادہ تر کاربن اور ہائیڈروجن کے مرکبات یعنی ہائیڈروکاربن ھوتے ہیں۔ان ہائیڈروکاربن میں کچھ سمی مرکبات ایسے ھوتے ھیں جو خردٹامیوں کی تحلیل میں مزاحمت کرتے ھیں۔بعض پولی ایرومیٹک ہائیڈروکاربن میں سرطانی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اگر یہ مرکبات پانی،ماحول میں شامل ہو جائیں تو ان سے انسانی صحت کے مسائل پیدا ھو سکتے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق سمندری پانی ہر سال ١٢ ملین میڑک ٹن پیٹرولیم سے ،تیل کے ٹینکوں سے رسنے سے بندرگاھوں پر ان کی صفائی اور تیل پھرنے سے آلودہ ھو جاتا ھے۔ جس سے سمندری آلودگی میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ھے۔ Read More »

جنگلات قدرت کا انمول تحفہ:-

114

جنگلات کسی ملک کی معاشی ترقی میں اھم کردار ادا کرتے ہیںاور ان کی افزائش کا انحصار مناسب آب و ہوا اور سطح زمین پر ہوتا ھے۔ ماہرین معاشیات کا کہنا کہ کسی ملک کی معاشی ترقی کے لئے وہاں کے کل رقبے میں سے٢٥٪ فیصد رقبے پر جنگلات کا ہونا ضروری ھے۔لیکن پاکستان جس کی کل آبادی کا بڑا پیشہ زراعت ھے اس کے باوجود درختوں کی شدید کمی سے دوچار ھے۔پاکستان میں جنگلات کی ضرورت اور اھمیت کو ھمیشہ سے نظر انداز کیا گیا ھے۔حکومت نے جنگلات کی ترقی ے سلسلے میں ایک محکمہ بھی قائم کر رکھا ھےجس کی طرف سے سال میں دوبارشجر کاری مہم کا آغاذ کیا جاتا ھے۔اس مہم کے باوجور ٢٥٪فیصد کے بجائے٤۔٥٪فیصد رقبہ پر جنگلات موجود ہیںچونکہ کسی بھی ملک کی ترقی کا درومدار وہاں کے وسائل پر ہوتا ھے اس لئے جنگلات کی موجودہ تعداد اور رقبہ نہایت حوصلہ شکن ھے۔ Read More »

صنعت کی بنیاد

indis

زرعی شعبہ ملکی صنعتوں کی بنیاد ہے۔ زرعی ترقی کے بغیر ملک میں صنعتی لگانا بہت مشکل ھے کیونکہ ان کے لئے خام مال یہی شعبہ فراہم کرتا ہے۔ جس قدر زیادہ سے زیاادہ خام مال فراہم ہوتا رہتا ہے اسی قدر صنعتی ترقی ہوتی رہتی ہے۔ اس کے برعکس اگر صنعتی ترقی رک جائے اور خام مال مہیا نہ ہو تو صنعتی شعبہ بھی زوال کا شکار ہو سکتا - Read More »

بھارتی عدلیہ کےسات تاریک ترین دن

india

بھارت میں عدلیہ کے لیے یہ سات دن کافی مایوس کن رہے۔ تین علیحدہ علیحدہ مقدمات میں بڑے اور بااثر افراد پر عدالتوں نے فرد جرم عائد کیا لیکن عدالت میں اپیل کے بعد اُن کی ضمانت ہوگئی۔ عدالت نے ان دونوں بالی وڈ اداکار سلمان خان، سیاستدان اور سابق کاروباری شخصیات کو سزائیں سنائی۔ سلمان خان کو سڑک پر سوئے ہوئے شخص پر گاڑی چڑھانے کے جرم میں سزا ہوئی جبکہ خاتون سیاستدان کو بدعنوانی اور کاروباری شخصیت کو فراڈ اور دھوکہ دہی کے جرم میں سزا ہوئی۔ بھارت میں انصاف کا پہیہ سستی سے چل رہا ہے۔ عدالتوں میں تین کروڑ سے زیادہ مقدمات زیر سماعت ہیں اور اُن میں سے ایک چوتھائی مقدمات پرگذشتہ پانچ برسوں سے کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ Read More »

پاکستان کو درپیش مسائل اور اس کا حل:

Essay-On-Major-Problem-in-Pakistan

ان تمام تر حالات و واقعات کے تناظر میں ضرورت و اہمیت اور وقت و حالات یہ تقاضہ کرتے ہیں کہ ہم خود پاکستان کےان تمام مسائل کے کافی حد تک ذمہ دار ہیں ،اگر ہم ان لوڑیر اور کرپٹ سیاست دانوں کو رائے دہی سے لائے ہیں تو پھر انہیں جرم ثابت ہونے پر نکانا بھی تو ہمارا فرض ہے۔ اگر مہنگائی،غربت،بے روزگاری جسے مسائل پر شروع ہی میں آواز بلند کر دی جاتی تو آج ان تمام تر چیزوں کا وجود ہی نہ ہوتا،آئے دن ٹاارگیٹ کیلنگ ان تمام مسئلوں کا حل فوری طور پر نکلتا تو یہ نوبت ہی نہ آتی ابھی بھی وقت ہے اگر اس ملک کو بدلنا ھے تو پاکستانی قوم کو مل کر آواز بلند کرنا ھو گئی کیوں کہ ایسی ملک سے ہماررا اور آنے والی نسلیں وابستہ ہیں اور ہمیں ہی اس کی تقدیر کا فیصلہ کرنا ہے Read More »